۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کویت میں جشن مولود کعبہ

حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام نے خانہ کعبہ میں پیدائش کا حق اسطرح ادا کیا کہ اس گھر کو فتح مکہ کے موقع پر بتوں سے پاک کرکے مسلمانوں کیلئے عبادت کے لائق بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت میں اردو زبان بولنے والے کمیونٹی ممبران کی جانب سے، حسب سابق اس سال بھی جشن مولودکعبہ بسلسلہ ولادت حضرت امیرالمومنین امام المتقین علی ابن طالب علیہ السلام کے موقع پر، شاندار طرحی محفل کا انعقاد، مسجد شعبان سالمیہ کویت میں کیا گیا۔اس محفل کا اہتمام سماجی تنظیم "مومنین کویت" نے کیا۔

اس جشن مولود کعبہ میں برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام اور قصیدہ خواں حضرات نے شان امیرالمومنین میں منظوم و غیر منظوم بہترین مناقب پر مشتمل شاعرانہ فن پارے خصوصی طور پر لکھے اور پیش کیے۔ 

شعراء میں سید نیر رضوی ، عشرت رضوی، سعید کربلائی، وفادار نقوی، عباس کربلائی، جواد جمانی، ہلال جونپوری، وقار عباس لکھنوی؛ کے علاوہ سید کمیل زیدی  وفرحان رضا نے منظوم طرحی کلام پیش کئے۔

اختتام محفل پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزاعسکری حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت آپ کا ایک منفرد اعزاز ہے جسے 246 ھ سے تمام اہلسنت اکابرین نے متواتر تسلیم کیا ہے حتی کہ سنی مورخ آلوسی کا قول ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے خانہ کعبہ میں پیدائش کا حق اسطرح اداکیا کہ اس گھر کو فتح مکہ کے موقع پر بتوں سے پاک کرکے مسلمانوں کیلئےعبادت کے لائق بنایا۔ جشن کے اختتام پر تمام شعراء میں خصوصی تحائف اور حاضرین میں تبرکات تقسیم کیے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .